Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / امن کیلئے خدمات انجام دینے والوں کی سراہنا : روشیا

امن کیلئے خدمات انجام دینے والوں کی سراہنا : روشیا

حیدرآباد۔ 25 ڈسمبر (سیاست نیوز) تمام مذاہب میں امن و امان اور خدمات کی تعلیم دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر انسانیت کی خدمت کرنا ہر مذہب کی تعلیم کا حصہ ہے۔ گورنر تملناڈو ڈاکٹر کے روشیا نے آج شہر میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف شعبہ جات میں بہترین کارکردگی انجام دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے لیکن ساتھ ہی انسانیت کے ہر طبقہ تک خدمات کی رفاہی و ثمرات پہنچانا بھی ضروری ہے۔ ڈاکٹر روشیا نے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والوں کو قابل مبارکباد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قیام امن اور فرقہ وارانہ یکجہتی کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں، درحقیقت وہ مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔ انٹرنیشنل انٹیگریٹیڈ پیس اینڈ فرینڈشپ سوسائٹی کے زیراہتمام تلگو یونیورسٹی میں منعقدہ اس ایوارڈ تقریب میں ڈاکٹر اے راجہ کرشنا راجو مسٹر پی این کے انڈین، بندو انڈین، ایم بھیاچار کے علاوہ دیگر موجود تھے۔ ڈاکٹر روشیا نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والوں کو سدبھاؤنا ایوارڈ اور توصیف نامے پیش کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT