Saturday , June 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / امن کی برقراری کیلئے موثر اقدامات

امن کی برقراری کیلئے موثر اقدامات

گجویل 7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )عنقریب منعقد شدنی انتخابات سے پہلے اور مابعد انتخابات بھی عوام امن و امان کی برقراری رکھنے میں تعاون کریں۔ اس بات کا اظہار خیال ضلع میدک ایس پی شموشی باجپائی نے مستقر توپران میں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اور انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات کو موثر طریقہ کار کے علاوہ امن و امان کی ہر ضروری ضابطہ اخلاق کے دائرے میں محکمہ پولیس کی جانب سے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ شموشی بجپائی نے اس ضمن میں کہا کہ عنقریب ہونے والے میونسپل اور عام انتخابات کو پرامن طور پر منعقد کرنے کیلئے ضلع میدک میں مزید پولیس کو طلب کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میدک کے کل پولیس اسٹیشنوں میں فی الحال 200 پولیس کانسٹبل کی جائیدادیں مخلوعہ ہے ۔ شموشی باجپائی نے کہا کہ وہ فی الحال اپنا جائزہ حاصل کرنے کے بعدضلع کے چند پولیس اسٹیشنوں کی کارکردگی کے علاوہ پولیس عہدیداروں کو ہدایت بھی دی اور بتایا کہ پولیس ڈیوٹی کو فرض شناسی اور خود اعتماری کے علاوہ سچن لگن سے اپنا کردار نبھانے پر ہی عوام میں ایک نمایاں مقام بناستکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب توپران پولیس ڈیویژن کے علاوہ سدی پیٹ پولیس ڈیویژن کے تحت اسٹیشنوں کا دورہ کریں گی اور عملہ کارکردگی اور آنے والے انتخابات کے پیش نظر پولیس کو موثر طریقہ کار سے پرامن انتخابات کیلئے جائزہ اجلاسوں کے ذریعہ مشورہ دیں گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا کہ وہ عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہفتہ کے 7 دن اور 24 گھنٹے عوام کے در پیش مسائل کی یکسوئی کیلئے عوام کی خاطر سرگرم عمل رہینگی ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ توپران سرکل انسپکٹر ،گجویل سرکل انسپکٹر مسٹر سنجئے کمار انجن ریڈی اور پولیس سب انسپکٹر چیگنٹہ، توپران ،گجویل کے علاوہ دیگر پولیس محکمہ جاتی عملہ موجو تھا۔

TOPPOPULARRECENT