Tuesday , December 12 2017
Home / عرب دنیا / امور مملکت سنبھالنے پر شاہ سلمان کی اردوغان کو مبارکباد

امور مملکت سنبھالنے پر شاہ سلمان کی اردوغان کو مبارکباد

ریاض ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترکی میں فوج کے ایک گروپ کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش ناکام بنائے جانے کے بعد حالات کے معمول پر آنے پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر کو ٹیلیفون کرکے ان سے اظہاریگانگت کیا اور کہا کہ ان کا ملک ترکی کی موجودہ قیادت کے ذریعے امن واستحکام برقرار رکھنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ دوسری جانب ترک صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ٹیلیفون پر مبارک باد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کے کردار کی تحسین کی۔ قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے بتایا تھا کہ ریاض حکومت ترکی میں پیدا ہونے والی سیاسی کشیدگی پر فکرمند ہے۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب ترکی کی سلامتی اور استحکام کا حامی ہے۔ موجودہ سیاسی بحران سے ترکی کو جلد از جلد نکالنے کا خواہاں ہے۔ سعودی پریس ایجنسی ’واس‘ کے مطابق سعودی عرب نے ترکی میں صدر رجب ایردوآن کی قیادت میں حالات قابو میں آنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ ترکی میں صدر اردوغان ان کی منتخب کی بقاء، ترک عوام کی خواہشات کے احترام اور دستور کی عمل داری کا حامی ہے۔ ادھرسعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ترکی کی موجودہ حکومت ملک میں امن و استحکام کی بحالی کی صلاحیت رکھتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT