Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / امپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ پر دیوالی ، نارنجی روشنی

امپائر اسٹیٹ بلڈنگ امریکہ پر دیوالی ، نارنجی روشنی

نیویارک ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پہلی بار افسانوی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو دیوالی تہوار کے موقع پر نارنجی روشنی سے سجایا گیا ۔ یہ شہرہ آفاق عمارت چہارشنبہ کی رات نارنجی دکھائی دے رہی تھی ۔ جبکہ ہندوستانی برادری دنیا بھر میں روشنیوں کا تہوار منارہی تھی ۔ فیڈریشن آف انڈین اسوسی ایشن سب سے بڑی غیرمنافع خور تنظیموں کا وفاق ہے جو نیویارک ، نیوجرسی اور کنکٹی کٹ کے ہندوستانیوں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس موقع پر رقص و موسیقی کا پروگرام اور کلچرل شو بھی پیش کیا گیا ۔ صدر وفاق سرجل پاریک نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیوالی کے موقع پر اس افسانوی عمارت کو روشنی سے سجایا گیا ہے۔ دنیا بھر کے سیاحوں اور ہزاروں دیگر افراد نے یہ منظر دیکھا ہے ۔ /7 نومبر کی تقریب میں مس امریکہ 2014 ء نینا دیولوری نے بھی شرکت کی ۔ مقبول گلوکار جے شان نے بھی اپنے گیت پیش کئے ۔وفاق کے صدر نے ہندوستانی فلسفہ کی تشہیر کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT