Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / امپائر سے بدتمیزی‘ہیلزپر جرمانہ

امپائر سے بدتمیزی‘ہیلزپر جرمانہ

لندن ۔13 اگست (سیاست ڈاٹ کام )انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز پر امپائر کے فیصلے پر برہمی کا اظہار اور بدتمیزی کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹسٹ میچ میں ایلکس ہیلز محمد عامر کی گیند یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ ہوئے تاہم ہیلز کیچ پر شکوک کا اظہار کیا جس پر امپائرز نے تھرڈ امپائر سے مدد طلب کی۔تاہم اس کے باوجود بھی فیصلہ تبدیل نہ ہوا اور امپائرز نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔ہیلز کا ماننا تھا کہ یاسر شاہ کے کیچ کرنے سے قبل گیند زمین سے ٹکرا چکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT