Wednesday , November 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / امپائر علیم ڈار کا زلزلہ متاثرین کیلئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان

امپائر علیم ڈار کا زلزلہ متاثرین کیلئے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان

لاہور ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نامور امپائر علیم ڈار نے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیر کو پیش آئے زلزلے کے متاثرین کی امداد کیلئے کھیل سے وابستہ شخصیات بھی پیش پیش ہیں۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے متاثرین کیلئے دس لاکھ روپے کی  امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی بھی پچاس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کر چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT