Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / امکانی دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام

امکانی دہشت گرد حملہ کا منصوبہ ناکام

نئی دہلی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے سرکردہ دہشت گرد ضیاء الرحمن عرف وقاص کو جو پاکستانی شہری اور کئی بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب ہے‘ تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ راجستھان میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دہلی پولیس نے یہ کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے دوران ایک بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ اسپیشل کمشنر

نئی دہلی ۔23مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین مجاہدین کے سرکردہ دہشت گرد ضیاء الرحمن عرف وقاص کو جو پاکستانی شہری اور کئی بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب ہے‘ تین دیگر ساتھیوں کے ساتھ راجستھان میں گرفتار کرلیا گیا ۔ دہلی پولیس نے یہ کارروائی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتخابات کے دوران ایک بڑے دہشت گرد حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے ۔ اسپیشل کمشنر ( اسپیشل سیل)ایس این سریواستو نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء الرحمن ایک خطرناک دہشت گرد ہے جسے پاکستانی آئی ایس آئی نے یہاں بھیجا ہے اور وہ ہندوستان میںکئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے سلسلہ میں مطلوب تھا ۔

اس کے کئی ساتھی بھی فرار ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گرفتاری ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے ۔ ضیاء الرحمن کو کل صبح اجمیر ریلوے اسٹیشن کے باہر اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ باندرہ ( ممبئی) سے ٹرین کے ذریعہ یہاں پہنچا تھا ۔اُس کے دیگر تین ساتھیوں کی محمد مہروف ‘ محمد وقار اظہر عرف حنیف‘ دونوں ساکن جئے پور اور ثاقب انصاری عرف خالد ساکن جودھپور کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔ انہیں آج صبح کی اولین ساعتوں میں راجستھان پولیس کی مدد سے ان کے مکان سے گرفتار کیا گیا ۔ ایک نوجوان کی پولیس نے شناخت ظاہر نہیں کی ہے

اسے جامعہ نگر کے شاہین باغ علاقہ سے پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا گیا ہے ‘ کیونکہ وہ ان تینوں گرفتار شدگان کے ساتھ ربط میں تھا ۔ سریواستو نے کہا کہ ہمیں بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء ‘ ڈیٹونیٹرس ‘ الکٹرانک سرکٹس/ ٹائمرس دستیاب ہوئے ۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا دہشت گردوں کا منصوبہ بی جے پی وزارت عظمی امیدوار نریندر مودی کو نشانہ بنانا تھا ‘ تو سریواستو نے کہا کہ موجودہ سطح کی تحقیقات میں ایسا ظاہر نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمن نے یہ انکشاف کیا کہ اُس کے دورہ اجمیر کا مقصد تین دہشت گردوں کی جانب سے راجستھان موڈیول کے بارے میں تیاریوں سے واقفیت حاصل کرنا تھا ۔ انہوں نے ایک بڑے دہشت گرد حملے کا منصوبہ بنایا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ضیاء الرحمن کو دہلی لایا گیا ہے اور اسپیشل کورٹ میں پیش کیا گیا جس نے 10دن کیلئے پولیس تحویل میں دے دیا اور اُس کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT