Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / امکانی قلت آب دور کرنے جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت

امکانی قلت آب دور کرنے جنگی خطوط پر اقدامات کی ہدایت

لاپرواہی کے خلاف عہدیداروںکو انتباہ، ڈچپلی میں جائزہ اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

نظام آباد۔/10فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں ناکافی بارش اور موسم گرما میں پینے کے پانی کی قلت کے امکانات کے پیش نظر عہدیدار آبی سہولتوں کی فراہمی میں جنگی خطوط پر اقدامات کریں ورنہ ان عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ ضلع کلکٹر ڈچپلی منڈل کے ٹرائزم ٹریننگ سنٹر میں آرڈبلیو ایس، ایم پی ڈی اوز، منڈل عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا اور کہا کہ گرام پنچایتوں میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ولیج سکریٹری، وی آر او کو ذمہ دار مقرر کیا جارہا ہے اور آر ڈبلیو ایس عہدیدار کی حاضری سے متعلق منڈل آفس کے بورڈ پر تحریری طور پر حاضری کو واضح کریں اور انچارج عہدیدار سے متعلق اپنی خدمات کو انجام دینے ، ہر ماہ میں ایک مرتبہ منصوبہ بندی کرنے ، پانی کی قلت ضلع دیہاتوں کی انشاندہی کرتے ہوئے رول کے مطابق متبادل انتظامات کرنے، ضلع میں اب تک 126 دیہاتوں میں 199 بورویلس کرایہ پر حاصل کئے گئے۔ بورویلس کی مرمت کے ذریعہ 53 فیصد مسئلہ کی یکسوئی کی جاسکتی ہے۔ گرام پنچایت میں موجود فنڈس کے استعمال میں ابی سہولتوں کی فراہمی کو ترجیح دینے مسائل پیدا ہونے کی صورت میں فوری یکسوئی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ضلع کلکٹر نے کہا کہ وی آر ایس اسکیم کے تحت 209 لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں اور 165 لاکھ خرچ کئے گئے۔44 لاکھ روپئے دستیاب ہیں۔ آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ایم پی ڈی اوز کو نوڈل آفیسر کی حیثیت سے مقرر کرنے اور ایک ٹرانسپورٹ کا قیام، حساس مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے مسئلہ کے حل کیلئے ضلع میں واقع آبی قلت سے متعلق پرجا وانی میں رکن اسمبلی، سینئر آئی اے ایس عہدیدار، امریکہ سے ضلع کا ایک شہری اور دیہاتوں سے پرجا وانی میں شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ عہدیدار اپنے فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی برنے کی وجہ سے شکایات موصول ہورہی ہیں۔ آبی سہولتوں کی فراہمی میں لاپرواہی برتنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا۔ ایم پی ڈی او آفس میں بائیو میٹرک نظام کی عمل آوری، ہر پیر کے روز منڈل سطح پر چینج ایجنٹس اجلاس کے انعقاد کے ذریعہ جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ جوائنٹ کلکٹر رویندر ریڈی نے اپنی تقریر میں موسم برسات میں بارش ہونے اور بورویلس میں پانی آنے تک اپنی جدوجہد کو جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ راجہ رام، زیڈ پی سی ای او موہن لال، آر ڈبلیو ایس کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT