Wednesday , December 12 2018

امیتابھ بچن اور بیٹی کے اشتہار پر تنازعہ

نئی دہلی ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا کی ایک جیولری کمپنی کیلئے امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا کے ساتھ ایک اشتہارمیں کام کیا۔ اس ڈیڑھ منٹ کے اشتہار میں پیغام سے تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ یونین بینک نے اس اشتہار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بینکنگ نظام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ آل انڈیا بینک آفیسرس کنفیڈریشن نے کلیان جیویلرس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اشتہار کے ذریعہ بینک ملازمین کے جذبات مجروح کئے۔ یونین کے جنرل سیکریٹری سوبھے دت نے الزام لگایا ہے کہ اشتہار اور اسے پیش کرنے کا انداز غلط ہے۔ جیویلرس کا کہنا کہ یہ ایک خیالی اشتہار ہے۔ اس کے ذریعہ نہ تو بینکنگ نظام کو خراب کرنا اور نہ ہی اعتماد کم کرنا ہے ، یہ صرف جیویلرس کمپنی کے فروغ کیلئے بنایا گیا ہے۔ اشتہار میں امیتابھ کو ایک بزرگ شخص کی شکل میں پیش کیا گیا ہے جو اپنی بیٹی کے ساتھ ایک آٹو رکشا سے بینک جاتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT