Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / امیتابھ بچن نے اکینینی ناگیشور راؤ ایوارڈ حاصل کیا

امیتابھ بچن نے اکینینی ناگیشور راؤ ایوارڈ حاصل کیا

حیدرآباد 27 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کو آج اکینینی ناگیشور راؤ نیشنل ایوارڈ 2014 سے نوازا گیا ۔ یہ ایوارڈ اکینینی انٹرنیشنل فاونڈیشن کی جانب سے دیا جاتا ہے ۔ یہ ایوارڈ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو کی موجودگی میں دیا گیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ فلمی صنعت سے جڑے رہنا ان کیلئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اکینینی ناگیشور راؤ جیسی قد آور شخصیتوں نے اس صنعت کو عزت ‘ احترام اور وقار بخشا ہے ۔ ناگیشور راؤ کے فرزند اور اداکار ناگرجنا نے کہا کہ ان کے والد فلمی صنعت میں امیتابھ بچن کے کام کی بہت قدر کرتے تھے ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ان کی حکومت حیدرآباد میں فلمی صنعت کو ترقی دینے کے عہد کی پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ تلگو فلمی صنعت کی تمام اہم شخصیتوں کے ساتھ بہت جلد ایک اجلاس طلب کرینگے تاکہ فلمی صنعت کے مسائل پر غور کیا جاسکے ۔ یہ فاونڈیشن کا قیام خود ناگیشور راؤ نے عمل میں لایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT