Wednesday , August 15 2018
Home / ہندوستان / امیتابھ بچن ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘

امیتابھ بچن ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘

نئی دہلی۔15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو گوا میں آنے والے انٹرنیشنل فلم فیسٹول آف انڈیا (ایفی) میں ’پرسنالٹی آف دی ایئر‘ ایوارڈ سے نوازا جائے گا، وزارت اطلاعت و نشریات کے ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ 75 سالہ اداکار نے لگ بھگ پانچ دہوں پر محیط کریئر میں زائد از 190 ہندوستانی فلموں میں اداکاری کی ہے۔ انہوں نے بیسٹ ایکٹر کے 4 نیشنل ایوارڈس اور 15 مختلف فلم فیر ایوارڈس حاصل کیے۔ یہ ایوارڈ ایفی کے دوران انہیں پیش کیا جائے گا، جو 20 تا 28 نومبر منعقد شدنی ہے۔
1952ء میں ایفی کی شروعات اور اسے ایشیا کے نہایت باوقار فلم فیسٹول میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT