Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / امیتابھ بچن کو مزید آرام کا مشورہ

امیتابھ بچن کو مزید آرام کا مشورہ

ممبئی ،9جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن جو کہ ایک فلم TE3N کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوئے ، طبی معائنہ میں یہ پتہ چلا ہیکہ ان کی پسلی کی ہڈی کو نقصان پہنچا ہے جس کے اندمال کیلئے مزید کچھ وقت درکار ہوگا ۔ کولکاتا میں 73سالہ اداکار سنجے گھوش کی فلم کیلئے شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے پر ممبئی واپس ہوگئے ۔ امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر بتایا کہ ’’اگرچہ میں صحتمند ہوں لیکن سی ٹی اسکان میں پسلی کی ہڈی متاثر ہونے کا پتہ چلا ‘ جس کے علاج کیلئے مزید وقت لگے گا ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT