Wednesday , December 12 2018

امیتابھ بچن کو یش چوپڑا یادگار ایوارڈ

ممبئی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) میگا اسٹار امیتابھ بچن کو آج دوسرا یش چوپڑہ یادگار ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ 72سالہ امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کی بہترین فلمیں سرکردہ فلمساز کی ہدایت میں پیش کیں جس میں دیوار، کبھی کبھی، ترشول، کالا پتھر، سلسلہ، محتبیں، ویر زارا اور بنٹی اور ببلی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ’ جب تک ہے جان ‘ کے ہدایت کار ان

ممبئی۔/26ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) میگا اسٹار امیتابھ بچن کو آج دوسرا یش چوپڑہ یادگار ایوارڈ پیش کیا گیا ۔ 72سالہ امیتابھ بچن نے اپنے کیریئر کی بہترین فلمیں سرکردہ فلمساز کی ہدایت میں پیش کیں جس میں دیوار، کبھی کبھی، ترشول، کالا پتھر، سلسلہ، محتبیں، ویر زارا اور بنٹی اور ببلی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ’ جب تک ہے جان ‘ کے ہدایت کار ان کیلئے بڑے بھائی جیسے تھے اور ان کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد امیتابھ بچن نے کہا کہ یش چوپڑا کے ساتھ ان کے تعلقات محض پیشہ ورانہ نوعیت کے نہیں تھے بلکہ ایک دوسرے کے خاندان میں بھی گہری دوستی تھی۔واضح رہے کہ یش چوپڑا میموریل ایوارڈ مسٹر ٹی سببا رامی ریڈی کے TSR فاؤنڈیشن نے قائم کیا ہے جبکہ یش چوپڑا کا انتقال 2012ء میں ہواتھا۔ قبل ازیں یہ ایوارڈ ملکہ ترنم لتا منگیشکر کو دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT