Saturday , December 15 2018

امیتابھ بچن کیساتھ کام کرنا تیرتھ یاترا کے مترادف : آہانہ

ممبئی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھیٹر ایکٹر آہانہ کومرا جو ٹی وی شو ’’یدھ‘‘ میں امیتابھ بچن کی بیٹی کے رول میں نظر ائیں گی ، نے آج امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا بالکل ایسا ہی تھا جیسے وہ (آہانہ) تیرتھ یاترا کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ آہانہ انوپ کورین کی فلم ’’دی بلیو بیری ہن

ممبئی ۔ 2 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) تھیٹر ایکٹر آہانہ کومرا جو ٹی وی شو ’’یدھ‘‘ میں امیتابھ بچن کی بیٹی کے رول میں نظر ائیں گی ، نے آج امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ کام کرنا بالکل ایسا ہی تھا جیسے وہ (آہانہ) تیرتھ یاترا کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ آہانہ انوپ کورین کی فلم ’’دی بلیو بیری ہنٹ‘‘ اور مکرند دیشپانڈے کی فلم ’’سونا اسپا‘‘ میں کام کرچکی ہیں۔ یدھ کے ساتھ وہ پہلی بار ٹی وی کے چھوٹے پردے پر جلوہ گر ہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی وی شو میں وہ امیتابھ بچن کی بیٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ذرا سنجیدہ قسم کا ہے ۔ ان کا کردار ایسا ہے جو صرف اپنے کام سے کام اوراپنی پڑھائی کے سوا اور کسی بات پر توجہ نہیں دیتا۔ ایک دن بیٹی کو معلوم ہوتاہے کہ جس شخص کو وہ ا پنا باپ سمجھتی ہے وہ دراصل اس کا سوتیلا باپ ہے اور وہیں سے کہانی ایک نیا موڑ لیتی ہے اور کردار میں پیچیدگی پیدا ہوجاتی ہے ۔ آہانہ نے مختصراً کہانی کے بارے میں بتاتے ہ وئے یہ بھی کہا کہ انہوں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنے کیرئیر کے ابتداء میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی ۔

TOPPOPULARRECENT