Friday , June 22 2018
Home / ہندوستان / امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے مقام پر فائرنگ، ایک زخمی

امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے مقام پر فائرنگ، ایک زخمی

ممبئی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گورے گاؤں میں فلم سٹی کے اندر دو موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کی۔ یہ مقام میگااسٹار امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے مقام سے بالکل قریب تھا۔ اس فائرنگ میں ایک سیکوریٹی ایجنسی کا مالک شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب حملہ آوروں نے راجیو شنڈے 45 سالہ کو گولی مار دی۔ یہ شیوسینا کی

ممبئی ۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گورے گاؤں میں فلم سٹی کے اندر دو موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کی۔ یہ مقام میگااسٹار امیتابھ بچن کی شوٹنگ کے مقام سے بالکل قریب تھا۔ اس فائرنگ میں ایک سیکوریٹی ایجنسی کا مالک شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب حملہ آوروں نے راجیو شنڈے 45 سالہ کو گولی مار دی۔ یہ شیوسینا کی فلم ونگ چتراپٹ سینا کا سیکوریٹی گارڈ تھا۔ ممبئی پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے چار رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ زخمی کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ ان کے پیٹ میں دو گولیاں دستیاب ہوئیں اور ایک گولی سیدھے ہاتھ کو لگی۔ پولیس نے بتایا کہ ہم نے موٹر سائیکل ضبط کرلی ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہیکہ یہ گاڑی مسروقہ نہیں ہے۔ اس لئے ہمیں توقع ہیکہ بہت جلد حملہ آوروں کا پتہ چل جائے گا۔ امیتابھ بچن اس مقام سے 20 فٹ دور ہی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

TOPPOPULARRECENT