Wednesday , August 22 2018
Home / تفریح / امیتابھ نے آٹوگراف کیساتھ انگور بھی دیئے تھے :اکشے

امیتابھ نے آٹوگراف کیساتھ انگور بھی دیئے تھے :اکشے

ممبئی، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی وڈ کے کھلاڑی کمار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ جب وہ پہلی مرتبہ سوپراسٹار امیتابھ بچن سے ملے تھے تو امیتابھ نے انہیں انگور دیئے تھے ۔اکشے کمار نے اکثر کہا ہے کہ وہ امیتابھ بچن کے ہمیشہ فین رہے ہیں اور ان کے لئے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا ذریعہ رہیں گے ۔ ایفی فلموتسو میں امیتابھ کو اعزاز سے پہلے اکشے کمار کو جب اپنی بات کہنے کا موقع دیا گیا تو انہوں نے اسٹیج پر ایک دلچسپ واقعہ سنایا کہ کس طرح امیتابھ سے جب وہ پہلی بار کسی فلم کی شوٹنگ کے دوران ملنے پہنچے تو امیتابھ کے ہاتھوں میں انگور تھے انہوں نے آٹوگراف کے ساتھ وہ انگور بھی اکشے کمار کو دے دیئے تھے اور وہ ان کی زندگی کا سب سے حسین لمحہ بن گیاجسے وہ کبھی نہیں بھولے ۔اکشے نے بتایا کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ ان کی زندگی میں دوبارہ پیش آیا جب اداکار رنویر سنگھ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار سے ملنے پہنچے تھے اور ان کے سیکورٹی گارڈ رنویر کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کر رہے تھے ، اکشے نے انہیں بلا کر انگور دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT