Wednesday , December 19 2018

امیتابھ پاک ۔ ہندوستان میچ پر تبصرہ کرینگے

لندن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فلمی صنعت کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک امیتابھ بچن فلموں میں آنے سے پہلے آل انڈیا ریڈیو میں پیش کار بننا چاہتے تھے اور اس کے لئے انھوں نے آڈیشن بھی دیا جس میں وہ فیل ہوگئے تھے۔تاہم اب چار دہائیوں کے بعد امیتابھ بچن کی آواز ایک بار پھر مائیک سے گونجے گی۔بی بی سی ہندی کے مطابق امیتابھ ب

لندن ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فلمی صنعت کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک امیتابھ بچن فلموں میں آنے سے پہلے آل انڈیا ریڈیو میں پیش کار بننا چاہتے تھے اور اس کے لئے انھوں نے آڈیشن بھی دیا جس میں وہ فیل ہوگئے تھے۔تاہم اب چار دہائیوں کے بعد امیتابھ بچن کی آواز ایک بار پھر مائیک سے گونجے گی۔بی بی سی ہندی کے مطابق امیتابھ بچن نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پر براہِ راست تبصرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ میچ 15 فروری کو کھیلا جانا ہے اور امیتابھ اپنی آنے والی فلم ’ ’ شمیتابھ‘‘ کی تشہیر کے لئے کامنٹری باکس کا رخ کریں گے۔ کامنٹری باکس میں امیتابھ بچن کے ساتھ کپل دیو اور شعیب اختر جیسے سابق ہندوستانی اور پاکستانی کھلاڑی ہوں گے۔فلم کی پروڈکشن ٹیم کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے میچ کی مقبولیت کو فلم کی تشہیر کے لئے استعمال کرنے کا یہ اچھا طریقہ ہے۔اس انوکھی تشہیر سے امیتابھ بچن بھی بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی شہریوں میں کرکٹ اور سنیما کے بارے میں ایک ہی قسم کے جذبات پائے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان اور ہندوستان دونوں میں مقبول ترین کھیل ہے اور کرکٹ کے میدان میں دونوں روایتی حریفوں کا مقابلہ کروڑوں افراد بڑے جوش و خروش سے دیکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT