Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / امیتابھ کو اپنی فلم پر کتاب سے خوشی

امیتابھ کو اپنی فلم پر کتاب سے خوشی

ممبئی20اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اپنی سوپر ہٹ فلم ’’امر اکبر انتھونی‘‘پر کتاب شائع کئے جانے سے بے حد خوش ہیں۔امیتابھ بچن اس بات سے بہت خوش ہیں کہ ہاورڈ یونیورسٹی پریس نے سال 1977 ء میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ’امر اکبر انتھونی‘ پر کتاب شائع کی ہے ۔ امیتابھ نے اس بات کی معلومات ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کتاب کے پہلے صفحے کی تصویر بھی پیش کی۔ کتاب کاعنوان ہے ’’امر اکبر انتھونی: بالی ووڈ ، برادر ہوڈ اینڈ دی نیشن‘‘۔ امیتابھ نے اس تصویر کے ساتھ ایک پیغام میں لکھا’’ہاورڈ یونیورسٹی پریس ’’امر اکبر انتھونی‘‘ ایک ریسرچ پیپر ہے ، جو مکمل طور اس فلم کے امتیازات وخصوصیات پر مبنی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں ونود کھنہ کو امر، رشی کپور کو اکبر اور امیتابھ کو انتھونی کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔اس فلم میں شبانہ اعظمی، نیتو سنگھ، پروین بابی، نروپا رائے اور پران نے اہم کردار نبھایا تھا۔امیتابھ بچن اب بالی ووڈ صنعت فلمسازی کی مقبول ترین اور افسانوی شخصیت بن گئے ہیں۔ تاہم خود وہ سابق ٹریجیڈی کنگ (شہنشاہ جذبات) دلیپ کمار کے فن اداکاری کے بے انتہاء مداح ہیں۔

TOPPOPULARRECENT