Thursday , June 21 2018
Home / سیاسیات / امیتھی میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں سونیا کی شرکت

امیتھی میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں سونیا کی شرکت

امیتھی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی 19 اپریل کو امیتھی پہونچیں گی تاکہ اپنے فرزند راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں شرکت کرسکیں اور انتخابی جلسے سے خطاب کرسکیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ صدر کانگریس اپنے فرزند کے لئے اُن کے انتخابی حلقہ میں مہم چلارہی ہیں۔ ایک دن طویل دورے میں سونیا گاندھی، من مہر علاقہ میں انتخابی جلسہ عا

امیتھی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی 19 اپریل کو امیتھی پہونچیں گی تاکہ اپنے فرزند راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں شرکت کرسکیں اور انتخابی جلسے سے خطاب کرسکیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ صدر کانگریس اپنے فرزند کے لئے اُن کے انتخابی حلقہ میں مہم چلارہی ہیں۔ ایک دن طویل دورے میں سونیا گاندھی، من مہر علاقہ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گی اور اُس کے بعد دہلی واپس ہوجائیں گی۔ پارٹی کی مقامی شاخ نے کہاکہ صدر کانگریس کے دورہ کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنایا جائے۔ راہول گاندھی کی ہمشیرہ پرینکا گاندھی اور برادر نسبتی رابرٹ وڈرا حال ہی میں راہول گاندھی کی انتخابی مہم میں شرکت کرچکے ہیں۔ اُن کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت وہ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی راہول گاندھی کے ساتھ تھے۔ ٹی وی اداکارہ سے سیاستداں بننے والی سمرتی ایرانی بی جے پی کی اور کمار وشواس عام آدمی پارٹی کے راہول گاندھی کے خلاف امیدوار ہیں۔ کمار وشواس نے راہول گاندھی کو اُن کے خاندانی پس منظر میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سمرتی ایرانی قبل ازیں کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ اِنھیں امیتھی میں کوئی ترقی نظر نہیں آئی۔ راہول گاندھی نے اپنے حلقہ کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT