Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ، بیدی اور کجریوال کے انتخابی جلسے

امیت شاہ، بیدی اور کجریوال کے انتخابی جلسے

نئی دہلی /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے اتم نگر اور جنک پوری میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی تجربہ کار حکومت چاہتے ہیں یا دوسروں کی تجربہ سے عاری حکومت؟

نئی دہلی /30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے اتم نگر اور جنک پوری میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے دہلی کے رائے دہندوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کی تجربہ کار حکومت چاہتے ہیں یا دوسروں کی تجربہ سے عاری حکومت؟ جس کی بنیاد دروغ گوئی اور گمراہ کن انتخابی مہم پر ہے۔ وزارت اعلی کی امیدوار کرن بیدی نے راج گھاٹ پر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد چھترپور اور امبیڈکر نگر میں خواتین رائے دہندوں کی کثیر تعداد سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ’’جہاں جھگی وہاں مکان‘‘ اسکیم کے تحت جے جے کالونی کے ساکنوں کے لئے پکے مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔ صدر عام آدمی پارٹی کجریوال نے بی جے پی پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے رائے دہندوں کو ترغیب دینے کے لئے بلند بانگ دعوے کئے، لیکن برسر اقتدار آنے کے بعد تمام وعدے بھول گئی۔ مرکزی حکومت نے اپنا ایک بھی تیقن اب تک پورا نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT