Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ تلنگانہ میں بی جے پی کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے

امیت شاہ تلنگانہ میں بی جے پی کی انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیں گے

حیدرآباد 10 جولائی ( پی ٹی آئی ) بی جے پی صدر امیت شاہ تلنگانہ میں اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔ وہ 13 جولائی کو اس سلسلہ میں شہر کا دورہ کرنے والے ہیں۔ بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے بتایا کہ امیت شاہ کی ساری توجہ اس بات پر ہے کہ کس طرح سے 2019 کے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی جائے ۔ وہ ریاستی بی جے پی کی رہنمائی کرینگے اور تلنگانہ کی ساری صورتحال سیاسی و سماجی کا جائزہ لیں گے اور بی جے پی کی نچلی سطح تک طاقت کا بھی جائزہ لیں گے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے حال ہی میں 14 دن تک جنا چیتنیا یاترا منقعد کی تھی ۔ انہوں نے ریاست کے کئی اضلاع کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریاست میں 10 سے زیادہ لوک سبھا نشستوں پر کامیابی کی کوشش کریگی۔

TOPPOPULARRECENT