Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / امیت شاہ جیسے افراد ملک کی فضا کو زہریلا کررہے ہیں

امیت شاہ جیسے افراد ملک کی فضا کو زہریلا کررہے ہیں

انتخابات میں مثبت فکر کے امیدواروں کو کامیاب بنانے ایس ایف آئی کی اپیل

انتخابات میں مثبت فکر کے امیدواروں کو کامیاب بنانے ایس ایف آئی کی اپیل
لکھنؤ ۔7 ۔ اپریل (پریس ریلیز) سوشلسٹ فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی صدرمحمد آفاق نے جاری کردہ اپنے بیان میں امیت شاہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی ماحول میں ہر نیتا کو اپنے کردار و عمل کا احساس ہوتا ہے۔ اسے اپنی زمین جب کھسکتی ہوئی نظر آتی ہے تو وہ اپنے منفی ذہنیت کے بیان کی وہ حدیں پار کر جاتا ہے کہ جیسے کہ ملک میںقانون نام کی کوئی چیز ہی نہ ہو، ایسے فرقہ پرست لوگوں کو جو انتخاب کے دوران اشتعال انگیزتقاریر کریں اسے عوام کو اپنے انداز میں بھر پور جواب دینا ہوگا۔اور ایک سچے محب وطن ہونے کا ثبوت دینا چاہیے، امیت شاہ نے آج کوئی نیا بیان نہیں دیاہے۔ آر ایس ایس کی تو بنیاد ہی فرقہ پرستی پر منحصر ہے اور بی جے پی اس کے اشاروں پر چلنے والی پارٹی ہے۔ امیت شاہ اسی زہریلے خاندان کا ایک رکن ہے ۔ محمد آفاق نے کہا کہ ہمارے اجداد نے اپنی جانوں کی قربانیاں ملک کے مفاد میں نچھاور کردیں، اور اس میں مسلمانوں کی قربانیوں کو کم کرکے نہیں دیکھا جانا چاہیے، ہندوستان کا کوئی ایسا گوشہ نہیں تھا جہاں ہمارے علماء کی جان و مال کی قربانیاں نہ ہوں، بلکہ دہلی سے جلیان والا باغ تک علماء کی بے شمار پھانسیوں کے سبب کوئی بھی درخت علماء کی لاشوں سے خالی نہیں تھا، محب وطن ہونے کا سب سے بڑا ثبوت اس ملک کی آزادی میں مسلمانوں کا ہی کردار رہا ہے، اور امیت شاہ اسرائیل و امریکہ کی نفرتوں کو ہندوستان میں لارہاہے ۔

TOPPOPULARRECENT