Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ سے تلگو دیشم لیڈر کی ملاقات

امیت شاہ سے تلگو دیشم لیڈر کی ملاقات

نئی دہلی ۔ 7 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی جانب سے اپنی ریاست کو مرکزی حکومت کے سوتیلا پن کے خلاف اظہار برہمی کی اطلاعات کے درمیان تلگو دیشم کے سینئیر لیڈر اور مرکزی وزیر وائی ایس چودھری نے آج صدر بی جے پی امیت شاہ سے ملاقات کی اور ریاست آندھرا پردیش کے لیے خصوصی پیاکیج کی فوری منظوری پر زور دیا ۔ تلگو دیشم ذرائع کے مطابق چودھری نے بی جے پی آفس پر صدر پارٹی سے ملاقات کی اور آندھرا پردیش ری آرگنائزیشن ایکٹ میں دئیے گئے مختلف تیقنات پر تبادلہ خیال کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT