Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ لوک سبھا انتخابات کے مین آف دی میچ : مودی

امیت شاہ لوک سبھا انتخابات کے مین آف دی میچ : مودی

نئی دہلی 9 اگسٹ ( سیاست ڈآٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کیلئے جدوجہد پر امیت شاہ کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ امیت شاہ بی جے پی کی کامیابی کے مین آف دی میچ ہیں۔ مودی نے بی جے پی قومی کونسل اجلاس میں کہا کہ انتخابات کے بعد یہ پہلی نیشنل کونسل میٹنگ ہے ۔ پارٹی ورکرس نے اس کامیابی کیلئے کافی جدوج

نئی دہلی 9 اگسٹ ( سیاست ڈآٹ کام ) لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کیلئے جدوجہد پر امیت شاہ کی ستائش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ امیت شاہ بی جے پی کی کامیابی کے مین آف دی میچ ہیں۔ مودی نے بی جے پی قومی کونسل اجلاس میں کہا کہ انتخابات کے بعد یہ پہلی نیشنل کونسل میٹنگ ہے ۔ پارٹی ورکرس نے اس کامیابی کیلئے کافی جدوجہد کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ ٹیم کے کپتان تھے اور ان کی قیادت میں پارٹی ورکرس نے کامیابی حاصل کی اور اس میچ کے مین آف دی میچ امیت بھائی شاہ تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امیت شاہ کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں اور انہیں یقین تھا کہ نئے صدر کی قیادت میں پارٹی کو کامیابی حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ امیت شاہ کو بہت قریبی طور پر جانتے ہیں۔ جو کچھ بھی ذمہ داری پارٹی ان کو دیگی وہ اس کو بخوبی نبھائیں گے ۔ انہیں یقین ہے کہ وہ پارٹی اور ملک کے تئیں ان کی ذمہ داریوں کو پورا کرینگے ۔ لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے مودی نے کہا کہ سیاسی پنڈتوں نے ہمارے امکانات پر مایوسی ظاہر کی تھی لیکن ملک کے عوام نے اپنا فرض نبھایا اور اب ہماری باری ہے ۔ ہم بہت اچھی طر سے ملک کے عوام کی خواہشات کی تکمیل کرینگے ۔

ہندوستان سے بہت جلد کانگریس کا صفایا کروں گا : امیت شاہ
نئی دہلی ۔ 9 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی صدر کی حیثیت سے قومی کونسل کی جانب سے تصدیق کے بعد پارٹی سربراہ امیت شاہ نے آج ا پنی کامیابی کے لیے ایک اور سنگ میل رکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس ملک کو کانگریس سے پاک کردیں گے ۔ ملک کی چار ریاستوں میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا کردیا جائے گا جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور دیگر پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹ بنک کی سیاست میں ملوث ہیں ۔ قومی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی کے نظریہ کو فروغ دیا جائے ملک کے کونے کونے تک بی جے پی کی جڑوں کو پھلایا جائے تاکہ کانگریس میں پارٹی کا صفایا ہوسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT