Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ مشن جھارکھنڈ کے لئے رانچی پہنچے

امیت شاہ مشن جھارکھنڈ کے لئے رانچی پہنچے

رانچی،15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جھارکھنڈ کے تین روزہ دورے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امیت شاہ آج رانچی پہنچ گئے ۔امیت شاہ برسا منڈا ہوائی اڈے پر پہنچے جہان وزیر اعلی رگھور داس نے پارٹی لیڈروں اور اپنے کابینی ساتھیوں کے ساتھ انکا گرم جوشی سے خیر مقدم کیا۔ امیت شاہ وہاں سے رانچی کے برسا منڈا چوک گئے جہاں انہوں نے برسا منڈا کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔بی جے پی صدر نے اس دوران ’سوچھتا ہی سیوا ‘مہم کا افتتاح کیا۔اس مہم کو آج ہی جھارکھنڈ میں شروع کیا گیا جو2اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ یہ مہم صاف صفائی کی اہمیت پر زور دینے اور اسے بڑے پیمانے پر پھیلانے کے لئے شروع کی گئی ہے ۔ ہوائی اڈے سے برسا چوک تک جانے والے راستے میں بی جے پی صدر کے استقبال کے لئے کارکنوں نے انسانی زنجیر بنائی تھی۔امیت شاہ 15اور16ستمبر کو بی جے پی ریاستی دفتر میں ہی پارٹی لیڈروں کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور 17ستمبر کو متعددپروگراموں میں شرکت کرنے کے بعد وہ چار بجے دہلی روانہ ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT