Friday , November 16 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ، بی جے پی کا ادعا

امیت شاہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی ، بی جے پی کا ادعا

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج امیت شاہ کا دفاع کرتے ہوئے آج کہاکہ نریندر مودی کے قریبی ساتھی جن کی الیکشن کمیشن نے متنازعہ انتخابی تقاریر کے لئے سرزنش کی ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بی جے پی قائد روی شنکر پرساد نے الیکشن کمیشن کے یوپی کے منسٹر اعظم خان کے خلاف کارروائی

نئی دہلی 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج امیت شاہ کا دفاع کرتے ہوئے آج کہاکہ نریندر مودی کے قریبی ساتھی جن کی الیکشن کمیشن نے متنازعہ انتخابی تقاریر کے لئے سرزنش کی ہے، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بی جے پی قائد روی شنکر پرساد نے الیکشن کمیشن کے یوپی کے منسٹر اعظم خان کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ اُنھوں نے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لئے اشتعال انگیز تقریریں کی تھیں۔ لیکن اُنھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے احکام قطعی ہیں۔ جہاں تک وہ سمجھتے ہیں امیت شاہ کے بارے میں الیکشن کمیشن نے اُن کی تقریروں کا بار بار جائزہ لیا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں پائی۔ لیکن اعظم خان کے سلسلہ میں یہ بات مسلمہ تھی کہ اُنھوں نے فرقہ وارانہ انتشار پھیلانے اشتعال انگیز تقریریں کی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT