Wednesday , August 15 2018
Home / دنیا / امیت شاہ نے خالدہ ضیاء کو فون نہیں کیا: عوامی لیگ

امیت شاہ نے خالدہ ضیاء کو فون نہیں کیا: عوامی لیگ

ڈھاکہ ، 10 جنوری( سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں حکمراں عوامی لیگ نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی جانب سے بی این پی کی سربراہ خالدہ ضیاء سے ٹیلی فون پر بات چیت سے متعلق بی این پی کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا ہے ۔ عوامی لیگ کے جوائنٹ جنرل سکریٹری محبوب العالم حنیف نے کہا کہ ’’ہمارے پاس یہ اطلاع ہے کہ صدر بی جے پی نے خالدہ سے ٹیلی فون پر بات چیت نہیں کی جس طرح اُن کی پارٹی میڈیا میں دعویٰ کررہی ہے ۔ اس دوران بنگلہ دیشی میڈیا نے ڈھاکہ میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کے حوالہ سے کہا کہ امیت شاہ اور خالدہ ضیاء کے درمیان ٹیلی فون پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT