Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ نے ہندی ، سمرتی نے سنسکرت میں حلف لیا

امیت شاہ نے ہندی ، سمرتی نے سنسکرت میں حلف لیا

نئی دہلی 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج راجیہ سبھا کے رکن کی حیثیت سے حلف لیتے ہوئے اپنے پارلیمانی کیرئیر کا آغاز کیا۔ اُن کی پارٹی رفیق مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے بھی رکن ایوان بالا کی حیثیت سے حلف لیا۔ امیت نے جہاں ہندی میں عہد کیا وہیں سمرتی نے سنسکرت زبان میں حلف لیا۔ دونوں قائدین کے ہمراہ اُن کے شرکائے حیات موجود تھے جبکہ راجیہ سبھا چیرمین وینکیا نائیڈو کے چیمبر میں حلف دلایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT