Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ پر الیکشن کمیشن کا امتناع برخاست

امیت شاہ پر الیکشن کمیشن کا امتناع برخاست

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو آج اس وقت راحت ملی جب الیکشن کمیشن نے اترپردیش میں لوک سبھا کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر عائد امتناع برخاست کردیا۔ امیت شاہ نے الیکشن کمیشن کو یہ تیقن دیا تھا کہ لا اینڈ آرڈر میں رخنہ اندازی نہیںکریں گے۔ کمیشن نے انہیںاترپردیش میں عوامی جلسے ، ریالیاں اور روڈ

نئی دہلی۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو آج اس وقت راحت ملی جب الیکشن کمیشن نے اترپردیش میں لوک سبھا کی انتخابی مہم میں حصہ لینے پر عائد امتناع برخاست کردیا۔ امیت شاہ نے الیکشن کمیشن کو یہ تیقن دیا تھا کہ لا اینڈ آرڈر میں رخنہ اندازی نہیںکریں گے۔ کمیشن نے انہیںاترپردیش میں عوامی جلسے ، ریالیاں اور روڈ شوز منعقد کرنے کی اجازت دے دی، تاہم کمیشن نے اعظم خاں (اترپردیش کے وزیر) کے تعلق سے ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ امیت شاہ نے یہ ریمارک کیا تھا کہ لوک سبھا انتخابات گزشتہ سال اترپردیش میں مظفر نگر فسادات کے دوران توہین کے انتقام کا بہترین موقع ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ امیت شاہ نے یہ یقین دلایا کہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے یا ایسے کسی تبصرے سے گریز کریں گے جن سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT