Monday , June 18 2018
Home / ہندوستان / امیت شاہ کا آج سے دورہ کرناٹک

امیت شاہ کا آج سے دورہ کرناٹک

نئی دہلی ۔ /25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ کل سے دو روزہ دورہ کرناٹک کا آغاز کریں گے ۔ اپنے دورہ کے دوران وہ لنگایت اور دلت طبقات سے بھی ملاقات کریںگے ۔ لنگایت مٹھوں کا دورہ کرنے کے علاوہ وہ کسانوں سے بھی خطاب کریں گے ۔ سدارامیا حکومت کے فیصلے کے باعث کہ لنگایت طبقہ کو بھی اقلیتی موقف دیا جائے جس کا لنگایت طبقہ نے خیرمقدم کیا ہے ۔ امیت شاہ کا دورہ ایک خاص اہمیت رکھتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT