Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کا دورہ اے پی منسوخ

امیت شاہ کا دورہ اے پی منسوخ

حیدرآباد 25 اگسٹ ( آئی این این ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے اپنا دورہ آندھرا پردیش منسوخ کردیا ہے ۔ یہ دورہ 28 اگسٹ سے ہونے والا تھا ۔ کہا جا رہا ہے کہ 29 اگسٹ کو مرکزی کابینہ میں امکانی رد و بدل ہوسکتا ہے اس کے پیش نظر ان کے دورہ اے پی کو منسوخ کیا گیا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے امیت شاہ سے کہا ہے کہ وہ 28 اگسٹ کو دہلی میں موجود رہیں تاکہ ضرورت پڑنے پر ان سے مشاورت کی جاسکے ۔ آندھرا بی جے پی کے ذرائع کے بموجب امیت شاہ کے دورہ کی نئی تواریخ کا ستمبر کے پہلے ہفتے میں تعین کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT