Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کا 13 جولائی کو دورہ حیدرآباد

امیت شاہ کا 13 جولائی کو دورہ حیدرآباد

حیدرآباد 9 جولائی ( پی ٹی آئی ) بی جے پی صدر امیت شاہ 13 جولائی کو حیدرآباد کا دورہ کرینگے اور وہ ریاست میں آئندہ سال کے لوک سبھا و اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔ ریاست میں اسمبلی انتخابات آئندہ سال لوک سبھا انتخابات کے ساتھ منعقد ہونے والے ہیں۔ امیت شاہ کے دورہ سے قبل بی جے پی ارکان مقننہ کا ایک اجلاس آج شام منعقد ہوا ۔ پارٹی ایم ایل سی این رامچندر راؤ نے یہ بات بتائی ۔ ایک روزہ دورہ کے موقع پر امیت شاہ پارٹی کے سینئر قائدین ‘ بوتھ انچارجس ‘ کور کمیٹی ارکان اور دوسرے قائدین سے ملاقاتیں کرینگے ۔ ائرپورٹ پر امیت شاہ کا استقبال کیا جائیگا ۔ بی جے پی ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کو ان کی جنا چیتنیا یاترا کیلئے ملی عوامی تائید سے پرجوش ہے اور وہ آئندہ مہینوں میں مرکز کی این ڈی اے حکومت کی عوامی اسکیمات کے تعلق سے مہم چلائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT