Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ کو مستعفی کرنے وزیراعظم سے کانگریس کا مطالبہ

امیت شاہ کو مستعفی کرنے وزیراعظم سے کانگریس کا مطالبہ

بھوپال 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ پر تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج برائے مدھیہ پردیش دیپک بباریا نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے فرزند جے شاہ کے خلاف ایک مضمون شائع ہوا ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بی جے پی کے برسر اقتدار آنے کے بعد اُن کی کمپنی نے بے انتہا ترقی کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ وزیراعظم کو امیت شاہ سے اُن کے عہدہ کا استعفیٰ طلب کرلینا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT