Wednesday , January 24 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ کو 11 کروڑ عوام کو سمندر میں ڈبونا ہوگا : کانگریس

امیت شاہ کو 11 کروڑ عوام کو سمندر میں ڈبونا ہوگا : کانگریس

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ اگر امیت شاہ ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانا چاہتے ہیں تو انہیں گیارہ کروڑ افراد کو بحیرہ ہند میں ڈبودینا ہوگا ۔ شکیل احمد نے ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانے بی جے پی صدر کے نعرہ پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیارہ کروڑ عوام نے کانگریس کو ووٹ دیا ہے

نئی دہلی 16 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس جنرل سکریٹری شکیل احمد نے کہا کہ اگر امیت شاہ ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانا چاہتے ہیں تو انہیں گیارہ کروڑ افراد کو بحیرہ ہند میں ڈبودینا ہوگا ۔ شکیل احمد نے ہندوستان کو کانگریس سے پاک بنانے بی جے پی صدر کے نعرہ پر تنقید کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گیارہ کروڑ عوام نے کانگریس کو ووٹ دیا ہے حالانکہ اسے صرف 44 لوک سبھا نشستوں پر کامیابی ملی ہے ۔ اگر امیت شاہ ہندوستان کو کانگریس سے پاک کرنا چاہتے ہیں تو انہیں گیارہ کروڑ عوام کو خلیج بنگال میں ڈبودینا ہوگا ۔ شکیل احمد نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ کانگریس کی تائید کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ملک کو کانگریس سے پاک بنانے کا نعرہ مضحکہ خیز ہے ۔

TOPPOPULARRECENT