Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کی اترکھنڈ آمد ‘ پارٹی قائدین سے بند کمرہ میں ملاقات

امیت شاہ کی اترکھنڈ آمد ‘ پارٹی قائدین سے بند کمرہ میں ملاقات

دہرہ دون 19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج اپنے دو روزہ دورہ اترکھنڈ کا آغاز کیا تاکہ پارٹی ورکرس کو پرجوش بنایا جائے اور ریاست میں ترویندرا سنگھ راوت حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اسمبلی انتخابات میںبی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد امیت شاہ کا یہ ریاست کا پہلا دورہ ہے ۔ ائرپورٹ پر ان کا چیف منسٹر راوت اور پارٹی ایم پی ہردوار رمیش پوکھریال نے خیر مقدم کیا ۔ پارٹی قائدین اور ورکرس کی کثیر تعداد بھی ائرپورٹ پر موجود تھی ۔ بی جے پی کارکن پارٹی پرچم اور گلدستے تھامے سڑک کی دونوں جانب کھڑے تھے جب امیت شاہ اپنی ہوٹل جا رہے تھے ۔ یہاں انہوں نے پارٹی کے سینئر قائدین بشمول ریاستی بجے پی صدر اجئے بھٹ ‘ ارکان اسمبلی ‘ ارکان پارلیمنٹ وغیرہ کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات و بات چیت کی ۔ قبل ازیں ریاست کے پارلیمانی امور کے وزیر پرکاش پنت نے کہا کہ امیت شاہ ریاست میں بی جے پی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لینے آئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT