Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ کی برات کیخلاف درخواست کی مخالفت کا سی بی آئی کا فیصلہ

امیت شاہ کی برات کیخلاف درخواست کی مخالفت کا سی بی آئی کا فیصلہ

ممبئی۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی نے آج کہا کہ وہ ممبئی ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی ایک درخواست کی مخالفت کرے گی۔ سی بی آئی نے سہراب الدین شیخ مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیس میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ کو بری کرنے سے متعلق تحت کی عدالت کے ایک حکم کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ممبئی لائیرس اسوسی ایشن نے گزشتہ ہفتہ مفاد عامہ کی ایک درخواست دائر کرتے ہوئے امیت شاہ کو بری کرنے سے متعلق سی بی آئی کی ایک خصوصی عدالت کی طرف سے 30 ڈسمبر 2014ء کو جاری کردہ حکم کو چیلنج نہ کرنے سی بی آئی کے فیصلے کو غیرقانونی جانبدارانہ اور غلط عزائم پر مبنی قرار دیا تھا۔ سی بی آئی کے وکیل انیل سنگھ نے ہائیکورٹ میں کہا کہ ’’ہم اس (مفاد عامہ کی) درخواست کی مخالفت کریں گے۔ درخواست کی برقراری و سماعت کے مسئلہ پر بھی ہمیں اعتراض ہے۔ امیت شاہ کو بری کرنے کا فیصلہ ڈسمبر 2014ء میں کیا گیا تھا اور اس میں حدود کا مسئلہ ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT