Tuesday , December 18 2018

امیت شاہ کی بی جے پی چیف منسٹروں سے ملاقات

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج تمام بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹروں سے ملاقات کی اور تنظیم اور ان ریاستوں میں حکومت کے مابین تعاون پر زور دیا ہے تاکہ جن دھن جیسی اسکیمات کے فوائد نچلی سطح تک عوام کو پہونچ سکیں۔ اس اجلاس کے دوران امیت شاہ اور بی جے پی چیف منسٹروں نے 25 ڈسمبر کو یوم بہترین حکمرا

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آج تمام بی جے پی اقتدار والی ریاستوں کے چیف منسٹروں سے ملاقات کی اور تنظیم اور ان ریاستوں میں حکومت کے مابین تعاون پر زور دیا ہے تاکہ جن دھن جیسی اسکیمات کے فوائد نچلی سطح تک عوام کو پہونچ سکیں۔ اس اجلاس کے دوران امیت شاہ اور بی جے پی چیف منسٹروں نے 25 ڈسمبر کو یوم بہترین حکمرانی منانے مرکز کے فیصلے پر بھی غور و خوص کیا ۔ یہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کا یوم پیدائش ہے ۔ اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوم بہترین حکمرانی کو بی جے پی کے تمام عوامی نمائندے اوپر سے نیچے تک ایک گھنٹہ کا وقت وزیر اعظم مودی کے سوچھ بھارت ابھیان کیلئے دینگے ۔ یہ چیف منسٹرس منصوبہ بندی کمیشن کی جگہ نئے ادارے کو قائم کرنے تبادلہ خیال کیلئے وزیر اعظم نریند رمودی کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کیلئے دہلی آئے تھے ۔ بی جے پی کے میڈیا انچارچ شریکانت شرما نے کہا کہ ان قائدین نے حکومت کی جن دھن اسکیم پر بھی غور کیا اور امیت شاہ نے چیف منسٹروں سے کہا کہ وہ اس اسکیم کے فوائد عوام تک پہونچانے کو یقینی بنانے اقدام کریں۔

TOPPOPULARRECENT