Wednesday , January 17 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت سی بی آئی عدالت نے ملتوی کردی

امیت شاہ کی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کی سماعت سی بی آئی عدالت نے ملتوی کردی

ممبئی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی عدالت نے آج بی جے پی قائد امیت شاہ کے خلاف مقدمات خارج کردینے کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ یہ مقدمات سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجا پتی کے فرضی انکاؤنٹرس مقدمات کے بارے میں تھی۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ نئے جج بی ایچ لویا جن کے اجلاس پر آج مقدمہ پیش کیا گیا تھا، اس کی س

ممبئی۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سی بی آئی عدالت نے آج بی جے پی قائد امیت شاہ کے خلاف مقدمات خارج کردینے کی درخواست کی سماعت ملتوی کردی۔ یہ مقدمات سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجا پتی کے فرضی انکاؤنٹرس مقدمات کے بارے میں تھی۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ نئے جج بی ایچ لویا جن کے اجلاس پر آج مقدمہ پیش کیا گیا تھا، اس کی سماعت ملتوی کردی۔ دریں اثناء امکان ہے کہ امیت شاہ 4 جولائی کو باقاعدہ سماعت کے لئے عدالت کے اجلاس پر پیش ہوں گے۔ یہ بھی نوٹ کیا جاسکتا ہے کہ سابق جج جے ٹی اُتپت کا 25 جون کو پونے تبادلہ کردیا گیا ہے۔ عدالت نے 9 مئی کو امیت شاہ اور دیگر ملزمین کے سمن جاری کئے تھے۔ یہ مقدمہ گجرات سے سی بی آئی کی خصوصی عدالت کو منتقل کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے امیت شاہ اور دیگر ملزمین بشمول کئی پولیس عہدیداروں کو اس مقدمہ کے سلسلے میں گزشتہ ستمبر میں سمن جاری کئے تھے۔ سی بی آئی کے بموجب گیانگسٹر سہراب الدین شیخ جو مبینہ طور پر پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے روابط رکھتا تھا اور اس کی بیوی کوثر بی کو گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے حیدرآباد سے مہاراشٹرا کے علاقہ سانگلی کے سفر کے دوران اغوا کرلیا تھا اور نومبر 2005ء میں گاندھی نگر کے قریب ان کا مبینہ فرضی انکاؤنٹر کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT