Friday , January 19 2018
Home / Top Stories / امیت شاہ کی مقدمہ کی سماعت میں حاضر نہ ہونے پر عدالتی مذمت

امیت شاہ کی مقدمہ کی سماعت میں حاضر نہ ہونے پر عدالتی مذمت

ممبئی 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )سی بی آئی کی ایک عدالت نے آج سابق وزیر داخلہ گجرات امیت شاہ کے مشیر قانونی کی سرزنش کی کیونکہ انہیں نے اپنے موکل کیلئے ایک بار پھر عدالت میںحاضری سے استثنی کی درخواست کی تھی اور بی جے پی قائد کی 2006 کے تلسی رام پرجا پتی جعلی انکاونٹر مقدمہ میں غیر حاضری کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی تھی۔ سی بی آئی کے مشیر قانون بی

ممبئی 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )سی بی آئی کی ایک عدالت نے آج سابق وزیر داخلہ گجرات امیت شاہ کے مشیر قانونی کی سرزنش کی کیونکہ انہیں نے اپنے موکل کیلئے ایک بار پھر عدالت میںحاضری سے استثنی کی درخواست کی تھی اور بی جے پی قائد کی 2006 کے تلسی رام پرجا پتی جعلی انکاونٹر مقدمہ میں غیر حاضری کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی تھی۔ سی بی آئی کے مشیر قانون بی پی راجو نے امیت شاہ کی حاضری سے استثنی کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ سی بی آئی کے خصوصی جج جے ٹی اُتپت نے کہا کہ ہر بار آپ حاضری سے استثنی کی درخواست وجوہات ظاہر کئے بغیر پیش کررہے ہیں تاہم عدالت نے حاضری سے استثنی کی درخواست کی اجازت دیدی اور اس کی سماعت کی تاریخ 4 جولائی مقرر کی۔ قبل ازیں 6 جون کو عدالت نے امیت شاہ کی حاضری سے استثنی کومنظور دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی تھی۔ امیت شاہ کے وکیل رابن موگیرا نے امیت شاہ کی درخواست پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ نے استثنی کی اپنی درخواست میں آج کہا ہے کہ وہ عدالت میں حاضر نہیںہوسکتے کیونکہ وہ دہلی میں ہیں اور نئی دہلی میں سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اس لئے انہیں عدالت میں پیش ہونے سے استثنی دیا جائے۔ امکان ہے کہ عدالت امیت شاہ کی درخواست 25 جون کو خارج کرتے ہوئے کوئی حکم جاری کریں۔ عدالت نے 9 مئی کو امیت شاہ اور اس مقدمہ کے دیگر ملزمین کے سمن جاری کئے تھے۔ جنہیں جاریہ سال گجرات سے ممبئی منتقل کیا گیا ہے۔ سی بی آئی نے امیت شاہ اور دیگر 18 افراد بشمول کئی پولیس عہدیداروں پر اس مقدمہ میں ستمبر 2013 میں فرد جرم عائد کیا تھا۔ سی بی آئی کے بموجب گینگسٹر سہراب الدین شیخ کے پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ سے روابط تھے اور ان کی بیوی کوثر بی کا اغواء گجرات کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے کیا تھاجب یہ دونوں مہاراشٹرا کے شہر سانگلی سے حیدرآباد جارہے تھے۔ ان دونوں کو مبینہ طور پر نومبر 2005 میں گاندھی نگر کے قریب جعلی انکاونٹر میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ تلسی رام پرجاپتی اس انکاونٹر کا عینی شاہد تھا اسے بھی ریاست گجرات کے ضلع بناسکھنٹہ کے دیہات چاپری میں ڈسمبر 2006 میں پولیس نے ہلاک کردیا تھا۔ امیت شاہ اس وقت ریاستی وزیر داخلہ تھے اور مبینہ طور پر دونوں فرضی انکاونٹرس کی سازش میں ملوث تھے۔

TOPPOPULARRECENT