Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ کی ناگپور میں آر ایس ایس قائدین سے بات چیت

امیت شاہ کی ناگپور میں آر ایس ایس قائدین سے بات چیت

ناگپور ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایک روزہ دورہ ناگپور کے موقع پر آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر محل پہنچ کر اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس بھی موجود تھے۔ ذرائع نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی اور رکن راجیہ سبھا اجئے سنشٹی بھی بات چیت میں

ناگپور ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے ایک روزہ دورہ ناگپور کے موقع پر آر ایس ایس کے ہیڈکوارٹر محل پہنچ کر اعلیٰ قیادت سے بات چیت کی۔ اس موقع پر مہاراشٹرا کے چیف منسٹر دیویندر فڈنویس بھی موجود تھے۔ ذرائع نے کہا کہ آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت، جنرل سکریٹری بھیاجی جوشی اور رکن راجیہ سبھا اجئے سنشٹی بھی بات چیت میں شامل تھے۔ بی جے پی کی صدارت سنبھالنے کے بعد امیت شاہ کا یہ دوسرا دورہ ناگپور ہے۔ بالخصوص جموں و کشمیر میں مفتی محمد سعید کی قیادت میں پی ڈی پی ۔ بی جے پی حکومت کے قیام اور حلف برداری کے بعد مفتی سعید کے چند متنازعہ ریمارک کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے پس منظرمیں امیت شاہ اور ترک کردہ آر ایس ایس قائدین کے درمیان اس ملاقات کو غیرمعمولی اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT