Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / ’’امیت شاہ کی نظر میں صرف وہ اور مودی ہی انسان ، باقی سب جانور ‘‘

’’امیت شاہ کی نظر میں صرف وہ اور مودی ہی انسان ، باقی سب جانور ‘‘

اقلیتوں ، دلتوں اور قبائیلی عوام کو ’جانور‘ سمجھنا بی جے پی ۔ آر ایس ایس کا نظریہ ، امیت شاہ کا ریمارک اہانت آمیز ، راہول گاندھی کا جوابی وار

کولار گولڈ فیلڈس۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کا جانوروں سے تقابل پر مبنی ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بداحترامی پر مبنی ایک ایسا بیان قرار دیا جس سے ان (امیت شاہ) کی ذہنیت کی عکاسی ہوتی ہے جو دلتوں، قبائیلیوں، اقلیتوں اور خود ان کی پارٹی کے قائدین کو بیکار، معمولی و حقیر سمجھتی ہے۔ راہول گاندھی نے سونے کی کانوں کیلئے مشہور کرناٹک کے علاقہ سولار میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’سارے اپوزیشن کو جانور کہہ رہے ہیں…. دیکھئے امیت شاہ، بی جے پی اور آر ایس ایس کے بنیادی نظریہ کے مطابق اس ملک میں صرف دو افراد ہی جانور نہیں ہیں۔ ایک مسٹر نریندر مودی اور ایک مسٹر امیت شاہ۔‘‘ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ ’’جہاں تک ان (امیت شاہ) کی بات ہے ملک میں باقی سب جانور ہیں۔ یہ بہت اچھا ہے کہ یہ لوگ دنیا کو اس نطر سے دیکھتے ہیں۔ یہ ایک بداحترامی اور توہین آمیز بیان ہے، لیکن امیت شاہ نے جو کچھ کہا ہے کہ ہم اس کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

امیت شاہ کو طنز و تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے صدر نے کہا کہ یہ ان کی ذہنیت ہے کہ اس ملک میں صرف دو تین افراد ہی ہیں جو سب کچھ ہیں جو سب کچھ سمجھتے ہیں اور باقی سب حقیر افراد ہیں جن کی کوئی قدر یا وقعت نہیں ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ صرف دلتوں تک محدود نہیں ہے۔ یہ قبائیل بھی ہیں، اقلیتیں بھی ہیں اور بات صرف یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ مسٹر اڈوانی، مسٹر منوہر جوشی حتی کہ مسٹر گڈکری بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ ہی کوئی ہیں‘‘۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ’’اصل بات یہ ہے کہ بی جے پی کے لوگ داخلی طور پر آپ کو کچھ کہنے کی صلاحیت نہیں رکھتے چنانچہ یہ سب کچھ وہ ہم سے کہتے ہیں‘‘۔ کانگریس صدر نے کہا کہ معاملے کی ساری حقیقت امیت شاہ اور مسٹر مودی کے درمیان ہے۔ انہیں اس بات پر پورا یقین ہوگیا ہے کہ اس ملک میں صرف وہ دو ہی انسان ہیں اور فقط یہی بات ہے اور یہی ان کی حقیقت ہے‘‘۔ بی جے پی کے 38 ویں یوم تاسیس پر گزشتہ روز ممبئی میں ریالی سے خطاب کے دوران امیت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کا سانپ اور منگوس اور کتے اور بلیوں سے تقابل کیا تھا اور کہا تھا کہ ایک دوسرے کے روایتی دشمن یہ جانور اپنی پیدائشی دشمنیوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آئندہ سال کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی سے مقابلہ کیلئے متحد ہورہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT