Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ کے بیٹے کیخلاف الزامات بے بنیاد : بی جے پی

امیت شاہ کے بیٹے کیخلاف الزامات بے بنیاد : بی جے پی

نئی دہلی ۔10اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)سینئر بی جے پی لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ پر مبینہ بدعنوانی کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے آج کہا کہ اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگائے گئے ہیں اور ان کی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔ جے شاہ کی کمپنی کے سوالوں کے گھیرے میں آنے کے بعد بی جے پی کے کئی قائدین نے ان کا دفاع کیا ہے اور اسی کڑی میں سنگھ نے بھی آج ان کا دفاع کیا ہے ۔قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) کے یہاں نئے ہیڈکوارٹرس کا افتتاح کرنے کے موقع پر جب صحافیوں نے ان سے بی جے پی صدر کے بیٹے پر عائد الزامات کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا کہ”یہ بے بنیاد الزامات ہیں ۔اس طرح کے الزامات پہلے بھی لگتے رہے ہیں ان کی جانچ کی ضرورت نہیں ہے ۔” ایک میڈیا رپورٹ میں مسٹر جے شاہ کی کمپنی ٹمپل انٹر پرائزیز پرائیویٹ لمیٹیڈ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2015میں اس کمپنی کا ٹرن اوور صرف 50ہزار روپئے تھا جو سال 16۔2015ء میں بڑھ کر 80کروڑ 50لاکھ روپئے تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ کمپنی کو ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے بغیر گیارنٹی کے 15کروڑ روپئے کا قرض بھی دیا گیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT