Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / امیت شاہ کے خلاف کے سی آر کی برہمی غیر ضروری : بی جے پی

امیت شاہ کے خلاف کے سی آر کی برہمی غیر ضروری : بی جے پی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی کے ترجمان کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ بی جے پی قومی در امیت شاہ کی تقریر پر کے سی آر کی برہمی اور ردعمل بچکانہ اور غیر ضروری ہے اور اس سے ان کا سیاسی مقام گھٹ گیا ہے ۔ یہاں میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے اور مرکز کی جانب سے ایک لاکھ کروڑ روپئے کی اجرائی سے متعلق امیت شاہ کے بیان پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی بی جے پی قومی صدر کے خلاف برہمی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کرشنا راؤ ساگر نے کہا کہ پوری ریاست میں اس پر بات چیت کی جارہی ہے اور تلنگانہ کے عوام نے اس کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ کے بارے میں کے سی آر کے بیانات ان کا تنقید اور سوال کرنے کو برداشت نہ کرنے کا مظہر ہیں ۔ انہیں جمہوریت میں حکمرانی کی اے بی سی سیکھنی چاہئے ۔۔

TOPPOPULARRECENT