Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ کے دورۂ اڈیشہ پر نوین پٹنائک فکرمند نہیں

امیت شاہ کے دورۂ اڈیشہ پر نوین پٹنائک فکرمند نہیں

بھوبنیشور 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اڈیشہ نوین پٹنائک نے آج کہاکہ صدر بی جے پی امیت شاہ کا اِس ریاست کو جاریہ سہ روزہ دورے کا 2019 ء کے ریاستی اسمبلی چناؤ میں برسر اقتدار بیجو جنتادل (بی جے ڈی) کے امکانات پر اثر نہیں پڑے گا۔ اُنھوں نے اخباری نمائندوں کے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مجھے کوئی تشویش نہیں ہے۔ وہ صدر بی جے ڈی بھی ہیں۔ امیت شاہ نے ریمارک کیا ہے کہ وہ جو بوڑھے ہوگئے ہیں اُنھیں بی جے پی کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مشکل پیش آئے گی جس نے آئندہ انتخابات میں زائداز 120 نشستیں جیتنے کا عزم کرلیا ہے۔ 70 سالہ نوین نے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ امیت شاہ نے میری عمر کے تعلق سے ریمارک کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT