امیت شاہ کے دورہ میگھالیہ پر بند اور بیف پارٹی

شیلانگ ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ نے بیف پارٹی اور بند کے ساتھ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کا استقبال کیا جہاں وہ شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر پہونچے تھے ۔ا یک غیر سرکاری تنظیم تھما او رنگلی جوکی (ٹی یو آر) نے بیف پارٹی کا اہتمام کیا تھا اور ایک عسکریت پسند گروپ ہائینیو ٹری

شیلانگ ۔ 22 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) میگھالیہ نے بیف پارٹی اور بند کے ساتھ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کا استقبال کیا جہاں وہ شمال مشرقی ریاستوں میں اپنی پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے جاری مہم کے ایک حصہ کے طور پر پہونچے تھے ۔ا یک غیر سرکاری تنظیم تھما او رنگلی جوکی (ٹی یو آر) نے بیف پارٹی کا اہتمام کیا تھا اور ایک عسکریت پسند گروپ ہائینیو ٹریپ نیشنل لبریشن کونسل نے بند منانے کیاپیل کی تھی جو کامیاب رہا۔ شیلانگ میں بی جے پی کے دفتر کے قریب اس وقت بڑے جانور کے گوشت کی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ جب امیت شاہ اپنی پارٹی کے کارکنوں سے اور علاقائی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بات چیت کے لئے پہونچے تھے۔ سیکوریٹی عملہ کو اس موقع پر سخت مشکلات کا سامنا کرنا پ ڑا جو مختلف غیر سرکاری تنظیموں کو اس مقام تک احتجاجی جلوس منظم کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے تھے جہاں امیت شاہ کا خط اب مقرر تھا۔ ٹی یو آر کے لیڈر نے بی جے پی کارکنوں کو نفرت کے پرچارک قرار دیا اور گھر واپسی و دیگر متنازعہ پروگراموں کی مذمت کی۔

TOPPOPULARRECENT