Wednesday , August 22 2018
Home / سیاسیات / امیت شاہ کے پارلیمانی کیرئیر کا آغاز

امیت شاہ کے پارلیمانی کیرئیر کا آغاز

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج اپنی پارلیمانی میعاد شروع کی اور سرمائی اجلاس کے افتتاحی روز راجیہ سبھا میں اگلی قطار کی نشست سنبھالی۔ 53 سالہ امیت شاہ اگسٹ میں پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے لئے منتخب ہوئے اور آج وہ ایوان کی کارروائی شروع ہونے سے چند منٹ قبل ایوان میں داخل ہوئے۔ سرکاری بنچوں کے ارکان بشمول کئی وزراء نے کھڑے ہوکر اُن کا استقبال کیا۔ بعض نے میزیں تھپتھپائیں اور دیگر نے تالیاں بجائیں۔ جبکہ امیت شاہ نے مسکراہٹ کے ساتھ اپنے ہاتھ جوڑ کر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد اُنھوں نے اگلی قطار میں اپنے لئے مختص نشست سنبھال لی۔

TOPPOPULARRECENT