Monday , December 18 2017
Home / سیاسیات / امیت شاہ کے گھر انکم ٹیکس چھاپہ کیوں نہیں :ممتا بنرجی

امیت شاہ کے گھر انکم ٹیکس چھاپہ کیوں نہیں :ممتا بنرجی

کلکتہ،21دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)تمل ناڈو کے چیف سیکریٹری کی رہائش گاہ پر انکم ٹیکس کے چھاپہ پر سخت رد عمل دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کہا کہ مرکزی ایجنسیاں سیاسی دباؤں میں کام کررہی ہیں جوغیراخلاقی اور غیر مناسب ہیں ۔ممتا بنرجی نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجری وال کے پرنسپل سیکریٹر ی کے دفتر پر چھاپہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ”کیا مرکزی ایجنسی امیت شاہ سمیت بی جے پی کے سینئرلیڈروں کے گھرپرچھاپہ مارے گی۔ ممتا بنرجی نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تمل ناڈو میں چیف سیکریٹری رام موہن راؤکے گھر پر چھاپہ اور دیگر پانچ افسران سے پوچھ تاچھ یہ سب ملک کے وفاقی ڈھانچہ کو کمزور کرنے کی کوشش ہے ۔آخر مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کے قومی صدرامیت شاہ اور دیگر سینئر لیڈروں کے گھر پر چھاپہ کیوں نہیں ماررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سیاسی دشمنی کے تحت انجام دیا جارہا ہے اور سول سروس سے وابستہ افسران سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔ خیال رہے کہ کل وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے سی بی آئی کے ذریعہ ترنمول کانگریس کے پارلیمنٹری بورڈ کے صدر سدیپ بندو پادھیائے کو سمن جاری کیے جانے پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی بی آئی کا سیاسی استعمال کیا جارہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT