Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / امیت شاہ گجرات فسادات کو یاد رکھیں: کانگریس

امیت شاہ گجرات فسادات کو یاد رکھیں: کانگریس

نئی دہلی 14 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار کے سکیولر اتحاد پر امیت شاہ کی تنقیدوں کا سخت جواب دیتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ بی جے پی صدر کو گجرات فسادات کے مقدمات یاد رکھنے چاہئیں۔ پارٹی نے کہا کہ جس شخص کو قانونی پابندیوں کا سامنا رہا ہو اس جنگل راج کی باتیں نہیں کرنی چاہئیں۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجیوالا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص خود ملک کی اعلی ترین عدالت سے پابندیوں کا سامنا کرنا چکا ہوا س کو جنگل راج کی باتیں نہیں کرنی چاہئے ۔ ان کا حوالہ سپریم کورٹ کی جانب سے امیت شاہ کے گجرات میں داخلہ پر امتناع سے متعلق تھا ۔ امیت شاہ کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں گجرات میں داخلہ سے روک دیا گیا تھا ۔ بعد میں یہ پابندی ختم کردی گئی تھی ۔ بہار میں اسمبلی انتخابات کو کانگریس اور دیگر سکیولر جماعتیں کام کاجی چیف منسٹر نتیش کمار اور ہوا باز وزیر اعظم نریندر مودی کے مابین مقابلہ قرار دے رہی ہیں۔ سرجیوالا نے کہا کہ بہار میں ترقی اور سماجی انصاف اہم انتخابی مسئلے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT