Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / امیت شا ہ ۔ نریندر مودی ملاقات

امیت شا ہ ۔ نریندر مودی ملاقات

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی سے آج شام ملاقات کی جبکہ بہار انتخابا ت کا پانچواں مرحلہ چند گھنٹے قبل ہی اختتام پذیر ہوا تھا۔ سمجھا جاتا ہیکہ دونوں میں بہار انتخابات پر اہم تبادلہ خیال کیا۔ ان انتخابات کو بی جے پی کیلئے اہم سمجھا جارہا ہے۔ امیت شاہ نے نریندر مودی سے ان کی سرکاری قیامگاہ پر مرکزی کابینہ کے اجلاس کے فوری بعد ملاقات کی۔ اطلاعات کے بموجب بعض کابینی وزراء بھی کابینہ کے اجلاس کے بعد رک گئے تھے اور انہوں نے دونوں قائدین کے تبادلہ خیال میں شرکت کی۔ بیشتر ایگزٹ پولس نے نتیش کمار زیرقیادت عظیم سیکولر اتحاد کی بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے پر سبقت کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT