Saturday , November 25 2017
Home / سیاسیات / امیدواروں کی آمدنی ظاہر کرنے کا لزوم عائد کرنے الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

امیدواروں کی آمدنی ظاہر کرنے کا لزوم عائد کرنے الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی ۔ /5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے کہا کہ امیدواروں پر اپنی شریک حیات اور زیرپرورش افراد کی آمدنی کا پرچہ جات نامزدگی داخل کرتے وقت انکشاف کرنے کو لازم قرار دیا جائے تاکہ انتخابی عمل کو شفاف بنایا جاسکے ۔ الیکشن کمیشن نے قانونِ عوامی نمائندگی میں ترمیم کی خواہش بھی کی تاکہ اگر امیدوار موجودہ روابط جو حکومت کے ساتھ ہیں یا پھر اس کے ارکان خاندان میں سے کسی کے بھی حکومت کے ساتھ معاشی روابط ہیں ان کا انکشاف کرنے سے گریز کرے تو اس کو مقابلہ کیلئے نااہل قرار دینے کی گنجاش فراہم کی جاسکے ۔ سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ صحتمند جمہوریت کیلئے ضروری ہے کہ امیدوار اور اس کے ارکان خاندان پر اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات کے انکشاف کا لزوم عائد کیا جائے ۔ امیدوار اس کی شریک حیات اور زیرپرورش افراد اپنی آمدنی اور ذریعہ آمدنی کا انکشاف کریں ۔

TOPPOPULARRECENT